17 اپریل 2013 - 19:30
عوام نہ نسلی اور نہ مسلکی بنیاد پر بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں

کوئٹہ (پ ر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے پارٹی ورکرزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ووٹ کے پرچی کا موثر استعمال کرنا ہوگا ووٹ کی پرچی کا بہتر استعمال ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے پاکستان کے روشن مستقبل کو محفوظ بناکر ہی ملکی سلامتی و جمہوری استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

ابنا: اس وقت وطن عزیز پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے لہذا ہماری اولین کوشش ہوگی کہ پاکستان میں امن و امان کے لیے جدوجہد کریں۔جب تک ملک میں امن نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرسکے گا اور نہ کوئی باہر سے سرمایہ کاری کے لیے آمادہ ہوگا۔ لہذا ہماری تمام تر توجہ ملک کی سلامتی کے لیے ہونی چاہیے ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہے ہم ہی نے پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے۔ ہماری خدمت اور سیاست پاکیزہ ہے ہم بلاتفریق، رنگ و نسل عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں اور رہینگے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں اورعوام سے ہماری کارکردگی پوشیدہ نہیں اور ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم نہ نسلی بنیاد پر اور نہ مسلکی بنیاد پر بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگے گے۔بیان میں مزید کہا کہ ملک میں فرقہ واریت نہیں بلکہ شیعہ سنی بھائی بھائی ہے اور ملک میں ناپاک غیر ملکی ایجنڈاپنے ناپاک عزائم سے شیعہ سنی اختلافات پیدا کر رہے ہیں اور یہ دہشت گرد طبقہ شیعہ سنی دونوں کے قتل میں ملوث ہے۔لہذا سب کو ملکر وطن عزیز کے لیے شب و روز کام کرنا ہوگا اور دشمن کو ملک سے نکال باہر کرنا ہوگا۔اور عوام میں بیداری لانی ہوگی کہ مفاد پرستوں کے بجائے اپنے حقیقی نمائندوں کو ووٹ دیں جو میدان عمل میں پیش پیش ہے اور عوام بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔

.....

/169